29 اپریل 2012 - 19:30

بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كے شہر "مڈل سيكس" كی يونيورسٹی لاء كالج میں ايك كانفرنس كا انعقاد ہوا جس میں بحرين میں انسانی حقوق كا جائزہ ليا گيا ااور آل خليفہ كی حكومتی پاليسيوں كی مذمت كی گئی۔

ابنا: بحرين میں انسانی حقوق كی پامالی كے مرتكب افراد كو بين الاقوامی جنگی جرائم كی عدالت میں پيش كيا جائے اور بين الاقوامی برادری سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ ملت بحرين پر ہونے والے مظالم كی مذمت كریں،اور حقوق اور آزادی كے حصول میں مدد كی جائے۔

رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس میں غير جانبداری تنظيموں كی طرف سے بحرين میں انسانی حقوق كی پامالی ، قتل، شكنجہ اور بغير مقدمات كے جيلوں میں بند كرنے كے اقدامات كا جائزہ ليا گيا اور بحرينی حكومت كی طرف سے ان الزامات كی ترديد كو حكومت كا جھوٹ قرار ديا۔ كانفرنس میں خطاب كرنے والے سكالرز نے بحرين میں انسانی حقوق كی پامالی كے مرتكب عوامل كو جلد از جلد گرفتار كركے بين الاقوامی عدالت میں پيش كرنے كا مطالبہ كيا۔

كانفرنس كے شركاء نے بحرينی حكومت كی حمايت پر امريكا اور برطانیہ كی حكومتوں پر سخت تنقيد كی اور مطالبہ كيا كہ بحرين كی ملت كا خيال كریں اور ظالم اور جابر حكومت كی حمايت ختم كردیں۔ ....... /169